الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کوایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی ہدایت

بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں،الیکشن کمیشن

فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن سندھ نے کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔


الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

خط میں کہا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔
Load Next Story