وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا پشاور میں متعدد منصوبوں کا افتتاح
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراؤنڈ تقریباً ایک ارب روپے لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ نے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔ کرکٹ گراؤنڈ تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب ہونگی اور پی سی بی اور صوبائی محکمہ کھیل کے تعاون سے بین الاقوامی میچز منعقد کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پانچ ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا بھی افتتاح کر دیا۔ ایل آر ایچ میں مجموعی طور پر 25 آپریشن تھیٹرز پر کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ بینک آف خیبر کے ہیڈ کوارٹر ٹاور کا بھی افتتاح کر دیا۔ منصوبہ 1.29 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نےخیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں نئے بلاک اور دیگر سہولیات کا بھی افتتاح کر دیا۔