موسیٰ گیلانی پی ایم ہائوس سے نکلے تھےڈائریکٹراے این ایف

گرفتاری قانون کے مطابق تھی،مخدوم شہاب اوران کیخلاف ثبوت موجودہیں،بریفنگ

گرفتاری قانون کے مطابق تھی،مخدوم شہاب اوران کیخلاف ثبوت موجودہیں،بریفنگ (فوٹو ایکسپریس)

ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کو قانون کے مطابق گرفتارکیا ۔


25 تاریخ کو مخدوم شہاب اور موسیٰ گیلانی کے متعلق ٹھوس ثبوت پیش کریںگے ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی پروپگنڈاکرکے اپنے آپ کو بچاناچاہتے ہیں۔تفتیش جاری ہے اورشواہد موجود ہیں، اے این ایف کسی کو ہراساں نہیںکررہی، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششیںجاری ہیں دیگرشخصیات کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہاراینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹرلیگل کرنل اختر اور معاون شاہد محمود نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔

انھوں نے کہاکہ ایفی ڈرین کیس میںموسیٰ گیلانی کی گرفتاری قانون کے مطابق کی،بڑے مگرمچھوںپرہاتھ ڈالنا شروع کیا توکچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے ۔علی موسیٰ گیلانی کوسپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتارنہیںکیا، وہ پی ایم ہائوس سے نکلے تو راستے میں انھیںگرفتارکرنے کیلیے گاڑی سے نکلنے کیلیے کہا گیا ۔اے این ایف کے حکام نے بتایاکہ سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اورموسیٰ گیلانی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو پچیس تاریخ کو پیش کریںگے اور انھیںگرفتارکیا جائے گا، انھوںنے دراصل حنیف عباسی فارما سیوٹیکل کمپینوںکی تباہی کا پروپگنڈاکرکے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں ۔
Load Next Story