سندھ میں تیل و گیس کے مزید بڑے ذخائر دریافت
کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور 0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی، ترجمان او جی ڈی سی ایل
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے مزید وسیع ذخائر دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کو ضلع سانگھڑ میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس ذخائر دریافت کرکے رواں ہفتے میں سانگھڑ میں دوسری بڑی دریافت کی ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے ذاتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 3 جون 2022 کو کوٹ نواب 1 کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا، جس کی 3000 میٹرز تک کھودائی کی گئی۔
او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 150 پاونڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے، جس سے 125 بیرل خام تیل اور 0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔