مخدوم شہابموسیٰ گیلانی کواشتہاری قراردیناغیرقانونی ہےمجسٹریٹ
چالان پیش کرنے کاحکم،ہائیکورٹ حنیف عباسی کی درخواست پربدھ کوسماعت کریگی
اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف چوہدری محمد اسلم نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اسکینڈل میں وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور موسیٰ گیلانی کو اشتہاری و مفرور ملزمان قرار دینے کے اے این ایف کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔
اسپیشل مجسٹریٹ نے نیاچالان بھی پیش کرنے کاحکم دیااور سماعت18ستمبرتک ملتوی کردی،دریں اثناء ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلیے بدھ 19ستمبرکی تاریخ مقررکر دی ہے ۔ادھرانٹرنیشنل ڈرگ کنٹرول بورڈکے مشن کی دو رکنی ٹیم نے وزارت داخلہ، پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آباد اور وزارت انسداد منشیات کا دورہ کیا،ٹیم نے وزارت داخلہ اوروزارت انسداد منشیات کابھی دورہ کیا اورایفی ڈرین کنٹرول میکنزم کے متعلق معلومات حاصل کیں ، ٹیم نے علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات بھی جمع کیں ۔