چوری کی روک تھام کیلیے مسجدالحرام میں سیکڑوں کیمرے نصب

خفیہ پولیس کے اہلکاربھی طواف اورسعی کے دوران ان مقامات پر موجود رہتے ہیں تاکہ جیب تراشوں کوپکڑسکیں

خفیہ پولیس کے اہلکاربھی طواف اورسعی کے دوران ان مقامات پر موجود رہتے ہیں تاکہ جیب تراشوں کوپکڑسکیں۔ فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ کی پولیس کے سربراہ میجر جنرل آصف القرشی نے عمرہ کیلیے آنیوالوں سے اپیل کی ہے کہ مسجد الحرام میں آتے وقت اپنے پاس بہت زیادہ رقم نہ رکھیں ۔


کیونکہ یہاں انہیں اسکی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ نے جیب تراشی اورچوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں سیکڑوں نگران کیمرے نصب کردیئے ہیں،اسکے علاوہ خفیہ پولیس کے اہلکاربھی طواف اورسعی کے دوران ان مقامات پر موجود رہتے ہیں تاکہ جیب تراشوں کوپکڑسکیں، مختلف عمروں کے ان جیب تراشوں کاتعلق مختلف ممالک سے ہے جوصرف جیب تراشی کیلئے ہی مکہ مکرمہ آتے ہیں۔
Load Next Story