کئی روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 روپے کمی
حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 1797 کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 3350 روپے کمی سے 1 لاکھ 77 ہزار300 اور دس گرام سونے کی قیمت 2872 روپے کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار6 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔