پاک فوج دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے آرمی چیف
آرمی چیف نے شمالی وزیرستان اور میران شاہ کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں سے ملاقات کی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کو بھی توڑے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار میران شاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کے دورے کے موقع پر کیا، دورے کے دوران آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے پر بریفنگ دی، جس کے بعد آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی اور کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قربانیوں سے حاصل کیے گئے امن کو مستحکم کرے گی کیوں کہ علاقے کا امن پاکستانی قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں سے ممکن ہوا ہے۔
آرمی چیف نے ہیڈکوارٹرز ایس ایس جی تربیلا کا بھی دورہ بھی کیا اور اسپیشل سروسز گروپ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
جنرل عاصم منیر نے ضرار کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضرار کمپنی کے سپاہیوں نے حالیہ بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن میں بھی بہادری سے خدمات انجام دیں۔
آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں ایس ایس جی کمانڈوز کے ناقابل تسخیر جذبے، قربانیوں اور ڈیوٹی کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے اور اس نے کئی سالوں میں جراٗت اور بہادری سے ثابت کیا ہے۔