بھارت میں پہلی بار ایک مسلم لڑکی انڈین ایئر فورس کی فائٹر پائلٹ بن گئی

ثانیہ مرزا نے اترپردیش کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا

ثانیہ مرزا اترپردیش سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بھی ہیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش کی باصلاحیت نوجوان لڑکی ثانیہ مرزا نے پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی مکینیک کے بیٹی نے بڑا کارنامہ انجام دیکر مسلم کمیونیٹی کا نام اونچا کردیا۔ ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ بن گئیں۔

ثانیہ مرزا کا انتخاب ملک گیر سطح پر ہونے والے ڈی این اے امتحان میں ہوا۔ وہ نہ صرف پہلی مسلم لڑکی بلکہ ریاست اترپردیش سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون فائٹر بن گئیں۔




ثانیہ مرزا نے اس کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور سینچورین ڈیفنس اکیڈمی کے سر باندھا جب کہ وہ بچپن سے ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں اور ان جیسا ہی بننا چاہتی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں فائٹر پائلٹ میں خواتین کے لیے صرف دو نشستیں مخصوص تھیں اور مجھے خوشی ہے کہ ان میں سے ایک میں نے حاصل کرلی۔
Load Next Story