امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک 16 زخمی

امریکی صدر براک اوباما نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم واقعے کے ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے کے قریب واقع کارل آر ڈارنل آرمی میڈیکل سینٹر میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل اور 16 کو زخمی کر دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔


فورٹ ہڈ فوجی اڈے کے بیس کمانڈر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار ذہنی مریض تھا، واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم واقعے کے ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے فائرنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں بھی اسی فوجی اڈے پر فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story