بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا سروے مکمل
بارشوں اور سیلاب سے 336 افراد جاں بحق، 2 لاکھ 92 ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، پی ڈی ایم اے
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا سروے مکمل کرلیا گیا، جس کے مطابق بارش اور سیلاب میں 336 افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی سروے رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ مون سون بارشوں کے دوران 187 زخمی ہوئے جبکہ 3 لاکھ 21 ہزار 19 مکانات تباہ اور پانچ لاکھ 90 ہزار 439 ایکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ 92 ہزار 526 مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے جبکہ 103 ڈیمز، 2 ہزار 2 سو 21 کلومیٹر قومی اور بین الصوبائی اور لنک شاہراہیں متاثر ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران 10 لاکھ سے زائد لوگوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے 336 افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔