پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی منتقل
میچ 2 سے 6 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ بھی کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 3 جنوری سے شروع ہونے والے اس میچ کاآغاز ایک دن قبل 2 جنوری سے ہوگا ،مزید برآں کراچی میں کھیلے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی دس، بارہ اور چودہ جنوری کی بجائے نو ، گیارہ اور تیرہ جنوری کو منعقد ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر باہمی اتفاق کیا، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن پہلے ہی متاثر ہو چکا ہے اور اس کے نتیجے میں کھیل کے اوقات میں بھی کمی واقع ہو سکتی تھی۔
دونوں بورڈز کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ اور تین ون ڈے کو اب ایک دن آگے لایا جائے گا، کراچی میں پہلا ٹیسٹ پیر سے شروع ہورہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہی میں شروع ہوگا جبکہ تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے میچز نو ،گیارہ اور تیرہ جنوری کو کھیلے جائیں گے۔