مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گا

کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔فوٹو : فائل

مسیحی برادری نے 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے 25دسمبر (اتوار) کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منایا۔


کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کی۔

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
Load Next Story