حکومت کی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش
آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں، وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش کی ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر آگیا ہے،ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شورنہیں کیا اور نہ تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، حکومتیں چلاؤ اور عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں، وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے، اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی۔
مزید پڑھیں: ارکان اسمبلی کے استعفوں کی ایک ساتھ تصدیق نہیں کی جاسکتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے نہیں فیصلے کرنے کیلئے بنتی ہیں، دھرنے دینے اور نعرے لگانے سے کام نہیں ہوگا، عمران خان سازش کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کریں، اُن کی ساری سیاست جھوٹ اور صرف جھوٹ کے گرد گھومتی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔