ہزاروں نشہ آور گولیاں کراچی سے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے این ایف کی پی آئی سی ٹی پر کارروائی، 55 کلو گرام نشہ آور گولیاں برآمد

فوٹو فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندری راستے سے نشہ آورگولیاں سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔


ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پر خفیہ اطلاع پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات جانے والے کنٹینر سے 240000 نشہ آور گولیاں برآمدکرلی۔

اے این ایف کے مطابق ان نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام تھا۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی۔
Load Next Story