قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے چینی سفیر

نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی کامیابیوں اور ایچ ایس ای ایوارڈ تقریب سے خطاب

یو سی ایچ ٹو پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو بہترین کارکردگی پر گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔

نیپرا نے پیشہ وارانہ ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (ایچ ایس ای) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں کے حوالہ سے دوسری سالانہ ایچ ایس ای ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔


چینی سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے سی پیک کے توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا، رونگ نے کہا کہ چین بجلی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ، بعد ازاں سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز دیے۔

 
Load Next Story