امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
امریکی سفارت خانے نے سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانےکی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پرممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اورامریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو ضرورت کے بغیرسفرنہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔