ڈرامہ کہانی گھر گھر کی کی اداکارہ گردے فیل ہونے سے انتقال کرگئیں

70 سالہ رجیتا کا انتقال ممبئی میں ہوا اور وہ طبیعت کی خرابی کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں

فوٹو: فائل

مشہور بھارتی ڈرامہ 'کہانی گھر گھر کی' کی سینئر اداکارہ رجیتا کوچھر دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کے سبب انتقال کرگئیں۔

70 سالہ رجیتا کا انتقال ممبئی میں ہوا، وہ طبیعت خرابی کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی بھانجی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔


اداکارہ کا شوگر لیول شوٹ کر گیا تھا جس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا، اس کے علاوہ ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کچھ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اداکارہ کی موت واقع ہوگئی۔

رجیتا کوچھر نے نا صرف ڈرامہ 'کہانی گھر گھر کی' میں کام کیا بلکہ انہیں اسٹار پلس کے ہی ڈرامے 'حاتم' سے بھی خوب پذیرائی ملی۔
Load Next Story