کراچی میں سردی کی شدت کم ہونے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 متوقع ہے
شہر میں بدھ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔پیر کو کم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق بدھ سے سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کے سبب کم سے کم درجہ حرارت میں 2سے3ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔جس کے بعد حالیہ یخ بستہ ہواوں میں کمی اور شہر میں خشک اورخنک موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کوبھی دن بھربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں تاہم ہواوں کی رفتارگزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہو کر 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اگلے چندروز کے دوران صوبے کے دیگراضلاع میں موسم قدرے سرد جبکہ وسطی اوربالائی سندھ میں رات اورصبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے۔