زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے یونٹ کمی
وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی، زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا
زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے ان کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔
نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا گیس اور بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا حکم
وفاقی حکومت کی سبسڈی سے جاری کی گئی سہولت کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا جب کہ قیمت میں کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا۔
نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے 14 دسمبر کو ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس سے زرعی صارفین کو 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔