مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے'۔
یوسف جمیل نے آگاہ کیا کہ 'مولانا طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے'۔ انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
بابا جان اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے. آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے. اللہ رب العزت والد محترم کو صحت کاملہ عطا فرمائے.
مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہیں تاہم اُن کا گھر سے دور ہونا ہمارے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے۔ مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں روکنے کے لیے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور ملتمس ہوں کہ اُن کی صحت ، خیر و عافیت اور وطن واپس کی دعا کریں۔
Molana Tariq Jamil sahab had a heart attack this morning, his artery was blocked. Alhamdolillah procedure has been completed with success and molana is much better and in observation in CCU at the hospital in Toronto Request of prayers please🙏
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل چند روز قبل کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیلیے کینیڈا پہنچے ہیں۔