اہل سندھ جھولیاں اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات مانگ رہے ہیں پی ٹی آئی
زرداری اور اسکا فرزند دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر کیے جانے والے ہر شرمناک حملے کے سہولت کار بنے، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری اور اُن فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو مزارات میں ہی دفن کردیا ہے، اہل سندھ جھولیاں اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات مانگ رہے ہیں۔
بلاول زرداری کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے آج بی بی کی برسی کے موقع پر تماشا لگایا، زرداری اور انکے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو ان کے مزارات ہی میں دفن کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ این آر او ٹو سے استفادے کیلئے زرداری اور اسکے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاست سے یکسر لاتعلقی کا اعلان کیا، وفاق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو اندرون سندھ کی چند بستیوں تک محدود اور مجرموں کی آماج گاہ بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل سندھ جھولیاں اٹھا اٹھا کر زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں، سندھ کے عوام سیلاب کی آفت کا شکار ہیں جبکہ زرداری کے حواری سندھ کا پیسہ ضمیروں کی منڈیوں میں جھونکتے رہے ہیں، بھٹو نے ملک کو آئین دیا جبکہ زرداری نے جاتی امرا کے چوروں کے ساتھ ملکر اس کے انسانی حقوق کے باب کی دھجیاں اڑائیں۔
مزید پڑھیں: مشرف کی طرح سلیکٹڈ بھی اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے، بلاول بھٹو
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اقتدار کے حصول کیلئے زرداری اور اسکا فرزند دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر کیے جانے والے ہر شرمناک حملے کے سہولت کار بنے، 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتارنے کے جرم میں بھی سہولت کار زرداری اور اسکا فرزند ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری اور اسکے فرزند کی سہولت کاری کے باعث 8 ماہ پہلے تک ناپید دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے جبکہ صوبوں کو ان کے وسائل سے محروم کیا جارہا ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ زرداری اور اس کے فرزند کی ذلت آمیز معاونت سے اظہارِ رائے کی آزادیاں مصلوب، عوام سیاسی حقوق سے محروم کئے جارہے ہیں، آٹے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کئی گنا تک کے اضافے کے جرم میں بھی زرداری اور اسکا فرزند ملوث ہیں، انتخاب سے فرار میں زندگی تلاش کرنے والوں کو عوام کے سامنے کھڑا کریں گے۔