پڑوسی کے ساتھ مل کر سیٹی بجانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ڈیوڈ رش نے اپنی ساتھی کے ساتھ کوشش کرتے ہوئے 86 بار سیٹی بجا کر ریکارڈ بنایا

تواتر کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے اس بار اپنی ساتھی کے ساتھ ٹیم بنا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ سیٹی بجا کر ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ریکارڈ کے لیے کی جانے والی حتمی کوشش سے قبل آندرے اورٹولف اور جوناتھن ہینن کے ساتھ ٹیم بنا کر دو علیحدہ مواقع پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی لیکن ہر بار متعدد وجوہات کی بنا پر کوشش کو نااہل قرار دیا۔


بعد ازاں ڈیوڈ رش نے ہینن کی بیٹی ایرِن کے ساتھ کوشش کر کے 86 بار سیٹی بجا کر ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل 2018 میں برطانوی جوڑی نے 78 بار سیٹی بجا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
Load Next Story