کراچی میں تھانوں کے قریب بھی ڈکیتیوں کی وارداتیں
گلشن اقبال تھانے کے قریب قائم چائے کے ہوٹل پر دو مسلح ملزمان نے متعدد افراد کو لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔
شہر بھر میں اسٹریٹ کریمنلز کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ اب وہ تھانے کے قریب بھی واردات کرنے سے نہیں گھبراتے۔
گلشن اقبال تھانے کے قریب قائم چائے کے ہوٹل پر دو مسلح ملزمان نے متعدد افراد کو لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلشن اقبال کے علاقے میں قائم گلشن اقبال تھانے کے قریب چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان پہنچے اور سب سے پہلے ہوٹل کے ایک ملزم کو اسلحے کے زور پر لوٹا ، اس کے بعد ہوٹل پر بیٹھے ہوئے متعدد نوجوانوں سے ان کے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔
ملزمان انتہائی اطمینان کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اپنے عروج پر ہیں اور حد تو یہ ہے کہ اب اسٹریٹ کریمنلز کے اندر سے پولیس کا خوف بھی کم ہوتا جارہا ہے۔
مذکورہ ہوٹل گلشن اقبال تھانے سے کچھ ہی فاصلے پر قائم ہے لیکن اسٹریٹ کریمنلز کو پولیس کا کوئی خوف نہیں تھا اور وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں باآسانی واردات کرکے فرار ہوجاتے ہیں ۔