ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانیوالی برطانوی خاتون کو سزائے موت ملنے کا خدشہ
47 سالہ ایرانی نزاد برطانوی خاتون کوفیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے پر 5 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا
ایران میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے کے جرم میں قید برطانوی خاتون پر سزائے موت کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 47 سالہ رویاصابری نجاد نوبخت نامی خاتون کو فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے پر 5 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا ، برطانوی شہری کے خلاف بنائے گئے کیس میں ایرانی حکومت کی جانب سے اسلام کو نقصان پہنچانے کی شق بھی لگائی ہے جس کی سزا موت ہے جب کہ برطانیہ اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کی وجہ سے برطانوی حکومت اس مسئلے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی خاتون کو ایرانی حکام کی جانب سے 5 ماہ قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب اس نے دورہ ایران کے دوران فیس بک پر حکومت کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے انہیں بنیاد پرست قرار دیا۔