پاکستان ریلویز نے صحافیوں کو خوش خبری سنادی
صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی مدت میں فروری تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری
پاکستان ریلویز نے صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی معیاد مدت میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے فروری تک کردی گی ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کے ریلوے رعایتی کارڈز کی مدت میں دو ماہ کی توسیع کرتے ہوئے مدت فروری 2023 تک بڑھا دی گی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام صحافی جن کو ریلوے رعایتی کارڈز جاری ہوئے ہیں وہ پرانے کارڈز پر آئندہ سال فروری تک پرانے کارڈز پر ہی سفر کرسکیں گے۔
اُدھر ریلوے حکام نے گریڈ19اور گریڈ18 کے 4 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات کردئیے ہیں۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر کامران سید کو ڈپٹی چیف کمرشل مینجر ہیڈکوارٹر، شجاعت علی حسین کو ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر ہیڈ کوارٹر، گریڈ 18 کے ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور ڈویژن ذیشان شہزاد کو ڈپٹی چیف مارکیٹنگ مینجر فریٹ ہیڈ کوارٹر اور سینئر کمرشل مینجر پسنجر ہیڈ کوارٹر مس رباب ملک کو ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔