کیا پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی آسٹریلیا کررہا ہے

دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: کرک انفو)

میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا۔

میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران انکشاف کیا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی20 ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90,000 سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اسٹیورٹ فوکس نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے دونوں بورڈز سے بات کرنے کی کوشش کرے گا، مجھے لگتا ہے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔


مزید پڑھیں: بھارت میں ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ حکومت کی رائے لیکر کریں گے، نجم سیٹھی

دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بورڈز اگر رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا۔

Load Next Story