چین سے امریکا آنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
چین سے آنے والے مسافروں کو امریکا آمد سے 2 روز قبل کووڈ ٹیسٹ کروانا ہوگا، امریکی محکمہ صحت
امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 جنوری سے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے تمام مسافروں کو امریکا میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی مسافروں کو امریکا روانگی سے 2 دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جن افراد کا سفر سے 10 دن پہلے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہو وہ کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کے بجائے صحت یابی کی دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چین میں کورونا کی نئی لہر؛ اسپتال اور مردہ خانے بھرگئے
چین نے ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود آئندہ ہفتے سے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت بھی چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کرچکے ہیں۔