جنوبی کوریا سرنگ میں حادثے کے بعد آگ لگنے سے 6 افراد زندہ جل گئے
آگ بجھانے کے عمل میں سیکڑوں فائر فائٹرز نے حصہ لیا
جنوبی کوریا میں ایکسپریس وے پر سرنگ میں حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زندہ جل گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول کے نواحی علاقے میں واقع ایکسپریس وے کی ٹنل میں ایک گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہونے کے بعد آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیل گئی۔آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ سیکڑوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بھجنے کے بعد سرنگ کے اندر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آگ کے شدید شعلوں کے باعث اٹھنے والے دھوئیں سے متاثر20 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔