برآمد کنندگان کیلیے شرح سود میں 2 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک نے شرح سود(پالیسی ریٹ ) اور برآمدات کے فروغ کے لیے رعایتی قرضوں کی شرح سود کا فرق کم کردیا

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمد کنندگان کے لیے قرضوں کی اسکیموں پر شرح سود میں 2 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود(پالیسی ریٹ ) اور برآمدات کے فروغ کے لیے رعایتی قرضوں کی شرح سود کا فرق کم کردیا۔


اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ایکسپورٹ فنانس اسکیم اور طویل مدتی قرضوں کی اسکیم ایل ٹی ایف ایف پر شرح سود میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 30 دسمبر سے ایکسپورٹ فنانس سکیم اور طویل مدتی قرضوں پر شرح سود 13 فیصد ہوگی۔

سرکلر کے مطابق پالیسی ریٹ اور قرضوں کی سکیم کی شرح سود کا فرق 5 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد رہ جائے گا۔
Load Next Story