سال 2022 ون ڈے کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بابراعظم بھی نامزد
دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم زمپا، سکندر رضا اور شائے ہوپ شامل ہیں
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ شامل ہیں۔
بابراعظم
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 9 میچوں میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: سال 2022: ٹی20 کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان، رضوان پھر نامزد
سال 2022 پاکستانی کپتان بابراعظم کیلئے شاندار رہا، انکی قیادت میں قومی ٹیم نے تینوں سیریز جیتیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف محض ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ایڈم زمپا
آسٹریلیا کے وائٹ بال سیٹ اَپ میں اہم کردار ادا کرنے والے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں،
تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں زمپا نے 196 رنز کا دفاع کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو 82 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا، انہوں نے 38 رنز کے عوض 5 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔
سکندر رضا
زمبابوے کے سینئیر کھلاڑی سکندر رضا نے 15 میچوں میں 8 وکٹوں کے ساتھ 49.61 کی اوسط سے 645 رنز اسکور کیے، انہوں نےبنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی تھی۔
شائے ہوپ
ویسٹ انڈیز کیلئے سال 2016-17 میں ڈیبیو کرنے والے شائے ہوپ نے رواں سال 21 میچوں میں 35.45 کی اوسط سے 709 رنز اسکور کیے، انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف 119 بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔