بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی
تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
بھارتی سنیما گھروں میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ' کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کو فواد اور ماہرہ خان کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن رواں ہفتے سنٹرل بورڈ نے فلم کو ریلیز سے روک دیا۔
اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ''دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' بھارت میں 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔