پاک بھارت ٹیسٹ بی سی سی آئی کا بیان سامنے آگیا

فی الحال سیریز کا کوئی امکان نہیں، جو ایسی خواہش رکھتا ہے اپنے پاس رکھے، بھارتی بورڈ

فی الحال سیریز کا کوئی امکان نہیں، جو ایسی خواہش رکھتا ہے اپنے پاس رکھے، بھارتی بورڈ (فوٹو: فائل)

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھے۔

اس سے قبل بھی کئی بورڈز اور ایسوسی ایشنز نے میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے سال 2007 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی۔

مزید پڑھیں: کیا پاک بھارت ٹیسٹ میچ کی میزبانی آسٹریلیا کررہا ہے؟

گزشتہ روز میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا تھا۔

میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90,000 سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
Load Next Story