غیر ملکی سفیروں نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی

وزارت خارجہ میں سفیروں اور ڈپلومیٹس کی آمد، آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے نے سیکیورٹی پر بریف کیا

وزارت خارجہ میں سفیروں اور ڈپلومیٹس کی آمد، آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے نے سیکیورٹی پر بریف کیا (فوٹو : فائل)

غیر ملکی سفرا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کی موجود سیکیورٹی صورتحال کے معاملے پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بڑی تعداد میں سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔


سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں۔

اس موقع پر سفرا کی جانب سے سوالات کیے گئے جن کے حکام نے جوابات دیئے ساتھ ہی سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

بعدازاں سفارت کاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
Load Next Story