سیالکوٹ سے مانچسٹر بھیجی جانے والی فٹبالز سے 77 کلو ہیروئن برآمد
اے این ایف کی جانب سے سامان کلیئر کردیا گیا تھا تاہم کسٹمز نے فٹ بالز میں رکھنی منشیات پکڑلی
سیالکوٹ سے مانچسٹر جانے والی فٹبالز سے 7.7 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
پاکستان کسٹم کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور اے این ایف کی جانب سے کلیئر کیا گیا سامان کسٹمز نے پکڑلیا۔
کسٹم کے مطابق ہیروئن کی بڑی کھیپ کھیلوں کے سامان میں چھپائی گئی تھی، 7 اعشاریہ 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن فٹبالز میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کسٹم کے مطابق منشیات سے بھرا سامان 37 کارٹن کے ذریعے کارگو سے بک کرایا گیا تھا، گرین جے ٹریڈنگ کی جانب سے سامان سیالکوٹ سے بذریعہ مانچسٹر بھجوایا جا رہا تھا، منشیات سے بھرے سامان انسداد منشیات فورس کا کاؤنٹر کلیئر کر چکا تھا، محکمہ کسٹمز نے کاٹنز مشکوک جان کر دوبارہ اسکین کیے تو سامان میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
کسٹم کے اہلکاروں نے سامان کھول کر معائنہ کرنے پر 3 کارٹن میں رکھی فٹ بالز سے ہیروئن برآمد کرلی، کسٹمز نے ہیروئن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی اور منشیات کے اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔