شام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پرحملہ 10 مزدور ہلاک

حملے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے،انسانی حقوق تنظیم

شام کی حکومت نے حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا:فوٹو:فائل

شام میں آئل فیلڈ کے ورکرز کی بس پر حملے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ شام کے صوبے دیرازور میں واقع آئل فیلڈ کے قریب کیا گیا۔ حملے میں متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے۔ حکام نے حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق دھماکہ خیز ڈیوائس سے مزدورں کو لے جانے والی بسوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز کرد تنظیم 'سیرین ڈیموکریٹک فورسز' نے علاقے میں داعش کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story