دو جنوری کو تمام بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے اسٹیٹ بینک

بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے، مرکزی بینک

(فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پیر 2 جنوری 2023ء کو بینک تعطیل کی وجہ سے تمام بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔


مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق دو جنوری کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے مرکزی بینک سمیت تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس اور بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
Load Next Story