تمام ٹی وی پروگرام اور نیوز بلیٹن اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کیے جائیں ایکٹ منظور

سرکاری اور نجی میڈیا چیلنز کو سائن لینگویج پر عمل درآمد کیلیے 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے

فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022 ء کی منظوری دے دی، جس کے بعد نیوز بلیٹن اور ٹی وی پروگراموں کو اشاروں کی زبان کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایکٹ کا نفاذ فی الفور پورے پاکستان پر ہوگا اور 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہوگی۔


ایکٹ کے تحت ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹالک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کو نشر نہیں کیا جاسکے گا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے۔
Load Next Story