وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی بنانے کا اعلان
یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص، پنجاب اسمبلی سے بھی بل متفقہ طور پر منظور ہوگیا، چوہدری پرویز الہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے، اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے، پاکستان میں پہلی بار خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی لاہور میں بنانے جارہے ہیں، پنجاب اسمبلی نے بھی یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، خاتم النبیین ﷺ یونیورسٹی سیرت النبی ﷺ پر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی۔