اسلام آباد انتخابات الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کارروائی کیجائے پی ٹی آئی
حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے کو عدالتی حکم کی کھلی توہین قرار دے دیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ایسا نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں جمہوریت ہو مگر کوئی الیکشن نہ ہو، یہ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مزیدپڑھیں: ہائیکورٹ کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آج ہی کرانے کا حکم
علی اعوان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ نے رانا ثناء اللہ کے ایما پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک سے اڑا دیا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا ذیلی ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح عوام کو ان کے حق سے محروم کرکے ملک نہیں چل سکتا ہم اس کھلی غنڈہ گردی ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔