کراچی میں درجہ حرارت 9ڈگری تک جانے کا امکان

گذشتہ روز کے مقابلے میں کم سے کم پارہ 5 ڈگری گرگیاسرد موسم اگلے کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے،محکمہ مسمیات

فوٹو:فائل

بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےجس کےبعد درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں خنک/ سرد موسم اگلے کئی روز تک برقرار رہ سکتا ہے۔اس دوران بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی،کم سے کم پارہ 9 تا 11 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران متوازی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے، صوبے بھر میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے، وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت یخ بستہ شمال مشرقی(بلوچستان)کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم پارہ 11.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،واضح رہے کہ جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

 
Load Next Story