میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب جوتا پھینک دیا گیا

جوتا خوش قسمتی سے کامران ٹیسوری کو نہ لگ سکا اور ان کے اوپر سے گزر گیا

جوتا خوش قسمتی سے کامران ٹیسوری کو نہ لگ سکا اور ان کے اوپر سے گزر گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینک دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کی تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب میڈیا سے گفتگو کے دوران جوتا اچھالا گیا جو خوش قسمتی سے انھیں نہ لگ سکا اور وہ ان کے اوپر سے گزر گیا، اس دوران گورنر سندھ نے بات چیت کا عمل جاری رکھا۔


اس موقع پر گورنر سندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن بھی موجود تھے، دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں منائے جانے والے جشن میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے گورنر سندھ کی آمد سے قبل آتشبازی کے لیے لایا گیا سامان ضبط کرلیا۔

گورنر سندھ کی نمائش چورنگی آمد اور ان کے پروٹول کے عملے کی جانب سے پولیس سے بات چیت کے بعد آتشبازی کا سامان واپس کر دیا گیا جس کے بعد نمائش چورنگی پر سال نو کی خوشی میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع تھی۔
Load Next Story