بلاول کو دھمکی آمیز خط کا سنجیدگی سے نوٹس لیا شہبازشریف
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم، پنجاب آنے پرفول پروف سیکیورٹی فراہم کرینگے،خورشید شاہ کو جوابی خط
MULTAN:
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
بلاول کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی ہے۔ خورشید شاہ کی طرف سے لکھے گئے جوابی خط میں انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط کا پنجاب حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت کا سندھ حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔ تحقیقات میں جو بھی پیشرفت ہوئی اسکے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری جب بھی پنجاب آنا چاہیں انھیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرینگے۔
دریں اثنا پنجاب حکومت اور چین کے شین ڈونگ رویائی گروپ کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت رویائی شین ڈونگ گروپ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چینی گروپ قائداعظم اپیرل پارک کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور کنسٹرکشن میں بھی تعاون کریگا۔ پنجاب حکومت چینی گروپ کو قائداعظم اپیرل پارک میں ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی گروپ اور پیڈمک قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر مشترکہ طور پر تیز رفتاری سے کام کریں