2023 نواز شریف کی واپسی کا امکان کم عمران کی مقبولیت بڑھے گی ماہرین نجوم
نئے سال الیکشن کا کوئی امکان نہیں،انتظار زنجانی، آصف زرداری اور شہباز شریف مفاہمت کو فروغ دینگے،ڈاکٹرآمنہ طیبہ
2023 کا مفرد عدد 7 ہے، یہ روحانی گنتی میں معراج کا سال ہے، اللہ سے رجوع کرنے والے خوشحال ہو جائیں گے، یہ سال 2022 کا ہی تسلسل ہے، ابتدائی مہینے مشکل ہونگے،سیاسی ہنگامہ خیزی جاری رہے گی، نئی قیادت ابھرے گی، عمرا ن خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، آصف زرداری اور شہباز شریف مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے، نوازشریف کی واپسی کے امکانات کم ہیں،عام انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔
الیکشن صرف معجزاتی طور پرہی ہوسکتے ہیں، فوج نیوٹرل رہے گی، توجہ دہشت گردی پر قابو پانے میں رہے گی، معاشی حوالے سے یہ سال مشکل رہے گا، اپریل سے جولائی میں عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات ہیں، سال کے آخرمیں معیشت اور کاروبار بہتر ہونگے،لوگ آپس میںجڑیں گے اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہے، یہ سال میڈیا، فائن آرٹس ، میوزک اور فلم انڈسٹری کیلئے اچھا ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار ماہرین علم نجوم و علم الاعداد نے ''نئے سال کی پشین گوئیوں'' کے حوالے سے منعقدہ ''ایکسپریس فورم'' میں کیا۔
شاہ زنجانی انتظار حسین زنجانی نے کہا کہ2023ء میں الیکشن کا کوئی امکان نہیں تاہم معجزاتی طور پر الیکشن ہوسکتے ہیں، عجیب و غریب سیاسی صورتحال ہوگی، ایمرجنسی یا مارشل لا کے امکانات موجود ہیں، اگر الیکشن ہوئے تو نتائج غیر معمولی ہونگے، خون خرابے کا خدشہ ہے، الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں، نئے سال میں ملک میں فنانشل ایمرجنسی لگ سکتی ہے، سیاسی قیادت لڑتی رہے گی، عوام مزید مشکلات کا شکار ہونگے، دشمن عناصرکی سازشیں تیز ہوںگی، ملک میں ہیجانی کیفیت ہوگی۔
ڈاکٹر آمنہ طیبہ نے کہا جنوری سے مارچ تک حکومت کی مشکلات زیادہ ہونگی، شہباز شریف، آصف زرداری سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کریںگے، نواز شریف مزید کھل کر سچ بولیں گے اور پارٹی معاملات چلائیں گے، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے، پی ڈی ایم کو جولائی سے دسمبر تک بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا، جولائی، اگست اور ستمبر میں عمران خان ملک بھر میں ہنگامی دورے، جلسے اور ریلیاں منعقد کریں گے، فوج مزید نیوٹرل ہوگی، سیاسی مداخلت سے صاف انکار کرے گی، دہشت گردی میں اضافے کے امکانات ہیں، معاشی لحاظ سے سال 2023ء میں کوئی اچھی صورتحال نظر نہیں آرہی، نئے ٹیکس لگ سکتے ہیں، فروری قدرے بہتر ہوگا، اپریل اور مئی میں عوام کو سکون دینے کیلئے بڑے اعلانات کرے گی، جون اور جولائی میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا، فروری، مارچ اور اپریل کے مہینوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔
شہزادہ مصور علی زنجانی نے کہا کہ 2023ء کا مفرد عدد 7 ہے جس کا تعلق روحانیت سے ہے ، روحانیت کے اعتبار سے یہ کامل سال ہے، پاکستا ن کے حوالے سے یہ گزشتہ برس کا ہی تسلسل ہے،نئے سال میں نئی لیڈرشپ ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے، اصل تبدیلی 2024ء سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 2023ء میں سیاسی طور پر ہنگامہ خیزی نظر آئے گی، زحل اور مریخ کی چال کے حساب سے سیاسی اور ملکی سلامتی کیلئے جولائی کا مہینہ اہم ہے، سیاسی ہنگامہ خیزی، دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر سر اٹھاسکتے ہیں، اگر جمہوری عمل جاری رہا تو اکتوبر کے قریب الیکشن کا امکان ہے، سیاسی طور پر تبدیلیاں قانون کے ذریعے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء اسلامی اتحاد کے لیے خطرے کا اشارہ دے رہا ہے، عالمی سازشیں عروج پر ہونگی۔