پولیس کے بھیس میں ڈاکوؤں نے سعودیہ سے لوٹنے والے دو بھائیوں کو لوٹ لیا
دیار غیر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سڑکوں پر لوٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا
راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقے میں خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے مسلح ملزمان نے سعودیہ سے آنے والے دو بھائیوں سے غیر ملکی کرنسی اور دستاویزات لوٹ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دیار غیر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سڑکوں پر لوٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج مزید دو بھائیوں کو لوٹ لیا گیا۔
تھانہ مورگاہ پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے گجرات سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین نے بتایا کہ بھائی ذیشان اور عدنان سعودی عرب سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے، وہ بھائیوں کو لے کر گجرات جارہے تھے کہ سفید گاڑی جس پر پولیس لائٹ لگی تھی میں اس میں سوار دو افراد نے سواں پل کے قریب روک لیا۔
متاثرہ بھائیوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کی نوک پر دونوں بھائیوں سے 6 ہزار سعودی ریال، اقامے، کارڈ اور سفری دستاویزات جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد ڈرائیور و کزن سے بھی 25 ہزار کی نقدی، کارڈ اور گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں اوورسیز پاکستانیوں سے وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ریس کورس، تھانہ سول لائن، تھانہ ائرپورٹ، تھانہ روات، تھانہ مندرہ اور تھانہ گوجرخان کی حدود میں ایسی وارداتیں مسلسل ہورہی ہیں اور پولیس سراغ لگانے میں یکسر ناکام ہے۔