یوکرین کا 45 روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا، یوکرینی فضائیہ

—فائل فوٹو

یوکرین کی فضائیہ نے روس کے 45 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا۔


دوسری جانب ماسکو نے کہا کہ یوکرین پر سال نو کے حملوں نے مغرب نواز ممالک کے ڈرون بنانے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے "دہشت گردی کے حملوں" کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک کارروائی میں "یوکرین کے ملٹری-صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات" کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث تھا اور یہ کہ "کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے ناکام رہے ہیں۔
Load Next Story