شفاف جسامت کی حامل عجیب و غریب آبی مخلوق کی ویڈیو وائرل
سمندر اپنے سینے میں ناجانے کتنی ہی ایسی آبی حیات کو چھپائے ہوئے ہے جسے ابھی تک انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے۔
ایسے ہی ایک عجیب و غریب سمندری مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف آنکھوں میں رنگ موجود ہے۔
یہ آؓبی مخلوق اس قدر شفاف جسامت کی حامل ہے کہ اس کے پیٹ میں موجود تھیلی نارجی رنگ کے انڈوں سے بھری ہوئی ہے۔
یہ کیڑے نما آبی مخلوق سیسٹیسوما دکھنے میں جھینگے کی مانند ہے جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کی گہرائی میں زندگی بسر کرتا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 12 اعشاریہ 3 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 26 ہزار سے زائد لوگ ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
Cystisoma is a crustacean that lives between 600-1000 m deep in the ocean. Its body is totally transparent: only its eyes are pigmented. This one has a brooding pouch full of orange eggs
[read first: https://t.co/d4jiqKNbeb