پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکو عرفان عرف کوڈو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس

—فائل فوٹو

سندر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔


ایس ایچ او سندر ابرار حیدر نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو عرفان عرف کوڈو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی جبکہ ڈاکو کے دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔

انہوں نے تبایا کہ ڈاکو وں نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی عاصم اور کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی اسلحہ ذور پر لوٹنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
Load Next Story