بِگ بیش لیگ میں کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ ویڈیو وائرل

بلے باز کو آؤٹ قرار دینا موضوع بحث بن گیا

فوٹو : گیٹی امیجز

آسٹریلیا میں جاری بِگ بیش لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جبکہ بلے باز کو آؤٹ قرار دینا موضوع بحث بن گیا۔

سڈنی سکسرز کے بلے باز جورڈن سلک نے چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن برسبین ہیٹ کے فیلڈر مائیکل نیسر نے باؤنڈری پر کیچ پکڑ کر بلے باز کو پویلین بھیج دیا۔

مائیکل نیسر کی جانب سے منفرد انداز میں کیچ لینے کے بعد کھلاڑی کا آؤٹ ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے اور کئی کرکٹ مبصرین اس قانون کو بدلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔




برسبین ہیٹ کے فیلڈر مائیکل نیسر کیچ پکڑتے ہوئے باؤنڈری کے اندر گئے تو انہوں نے گیند کو ہوا میں اچھالا لیکن گیند پھر بھی باؤنڈری کے باہر ہی رہی تو انہوں نے چھلانگ لگا کر گیند کو دوبارہ پکڑ کر باؤنڈری کے اندر اچھال دیا اور پھر خود بھی اندر آکر کیچ پکڑ لیا۔

فیلڈر کی جانب سے ایسا کیچ پکڑنے پر تھرڈ امپائر نے جائزہ لینے کے بعد بلے باز کو آؤٹ قرار دیا، جس کے بعد معاملہ بحث کی شکل اختیار کر دیا۔

لیگ کے اس میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی اسکسرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
Load Next Story