آئی ایم ایف سودی پالیسیوں کے سبب ملک دیوالیہ ہونے کے قریب آگیا سراج الحق

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہوگیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہوگیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا غیر محفوظ ہوچکا ہے۔

المرکز الاسلامی پشاور میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدامنی کی شدید لہر ہے۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔اس سب کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، ان کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے ترقی کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔


سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ معاشی صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے۔مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔روزمرہ کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں آئے دن اضافے سے عوام عاجز آچکے ہیں۔آئی ایم ایف اور سودی پالیسیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اورقانون نفاذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں عملاً ناکام ہوچکے ہیں۔ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا۔
Load Next Story